سپریم کورٹ مسلمانوں میں طلاق ثلاثہ نکاح حلالہ اور تعدد ازدواج کے آئینی
جواز کو چیلنج کرنے والی ایک سے زیادہ عرضیوں پر کل سے سماعت شروع کر رہی
ہے۔چیف جسٹس جے کھیہر کی سربراہی والی ایک پانچ
رکنی آئینی بنچ سات عرضیوں
بشمول مسلم خواتین کی طرف سے طلاق ثلاثہ کے خلاف دائر کردہ پانچ الگ الگ
عرضیوں کی سماعت شروع کرے گی۔جسٹس کورین جوزف ، آر ایف نریمان، عبدالنذیر اور یو یو للت بنچ میں شامل ہیں۔